cPanel

سی پینل کے ذریعے ویب سائیٹ پر ورڈپریس انسٹال کریں

سی پینل کے ذریعے ویب سائیٹ پر ورڈ پریس انسٹال کریں

اگر مختصر طور پر دیکھا جائے تو ورڈ پریس کی انسٹالیشن ایسے ہوتی ہے کہ پہلے wordpress.org سے انسٹالیشن کی ZIP فائل ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے۔ پھر ہوسٹنگ پینل کا File manager استعمال کرتے ہوئے یہ فائل اس فولڈر میں Upload کی جاتی ہے جس فولڈر کے ساتھ ویب سائیٹ کا ڈومین منسلک ہوتا ہے۔ پھر اس فولڈر میں یہ زپ فائل کھولی یعنی Extract کی جاتی ہے۔ اور چونکہ ورڈ پریس کی انسٹالیشن کے لیے ایک ڈیٹابیس اور اس ڈیٹابیس کے یوزر کی معلومات درکار ہوتی ہیں، اس لیے ہوسٹنگ پینل استعمال کرتے ہوئے ایک ڈیٹابیس اور اس کے لیے ایک یوزر بھی بنایا جاتا ہے۔ یہ سب کام کرنے کے بعد براؤزر میں ویب سائیٹ کھول کر ورڈ پریس کی انسٹالیشن کا عمل شروع کیا جاتا ہے۔ آئیں اس عمل کو مرحلہ وار دیکھتے ہیں: مکمل تحریر

ایک نئی ویب سائیٹ رجسٹر کروائیں

ویب سائیٹ کے ڈومین کو ہوسٹنگ کے ساتھ منسلک کریں

ویب سائیٹ ڈومین (Domain) اور ویب سائیٹ ہوسٹنگ (Hosting) دو الگ چیزیں ہیں: ڈومین آپ کی ویب سائیٹ کا ایڈریس ہے جیسے www.mywebsite.com وغیرہ۔ جبکہ ہوسٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ویب سائیٹ کا ڈیٹا انٹرنیٹ سے منسلک کس کمپیوٹر پر رکھا گیا ہے۔ کیونکہ ایک ویب سائیٹ مختلف فائلز (ویب پیجز، امیجز، ڈاکومنٹس، آڈیو اور ویڈیو فائلز وغیرہ) پر مشتمل ہوتی ہے جو انٹرنیٹ سے منسلک ایسے تیز رفتار کمپیوٹر (Web server) پر رکھی جاتی ہیں جو ہر وقت چلتا رہے۔ جب کوئی شخص کسی ویب سائیٹ کا ایڈریس براؤزر کو مہیا کرتا ہے تو وہ اس کمپیوٹر سے رابطہ کر کے ویب سائیٹ کا مواد حاصل کرتا ہے۔ مکمل تحریر

ویب سائیٹ کو بیک اپ اور ری سٹور کریں

ویب سائیٹ کو بیک اپ اور ری سٹور کیسے کریں؟

اگر آپ نے اپنی ویب سائیٹ کسی معیاری ہوسٹنگ کمپنی کے پاس ہوسٹ کی ہے تو پھر زیادہ فکر کی بات نہیں ہے۔ اس لیے کہ اچھی ہوسٹنگ کمپنیوں نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹس اور ان کے تحت ہوسٹ کی جانے والی ویب سائیٹس کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہوتے ہیں۔ چونکہ ہارڈویئر کے کریش ہونے کا احتمال ہر وقت موجود رہتا ہے، اس لیے ہوسٹنگ کمپنیاں صرف زیر استعمال سسٹم پر انحصار نہیں کرتیں بلکہ ہر وقت بیک اپ سسٹم بھی دستیاب رکھتی ہیں تاکہ کسی سرور یا ہارڈ ڈسک کے کریش ہونے کی صورت میں صارفین کی ویب سائیٹس ضائع نہ ہو جائیں۔ لیکن کبھی کبھار یوں ہوتا ہے کہ ڈیویلپر کی اپنی غلطی سے ویب سائیٹ کی کوئی اہم فائل یا ڈیٹابیس کا کوئی اہم حصہ ڈیلیٹ ہو جاتا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ ایسی غلطی کی ذمہ دار ہوسٹنگ کمپنی نہیں ہو سکتی۔ مکمل تحریر

بڑے پیمانے کی ویب سائیٹ بنانے کے لیے ڈروپل سیون انسٹال کریں

بڑے پیمانے کی ویب سائیٹس بنانے کے لیے ڈروپل سیون انسٹال کریں

Drupal ایک عام بلاگ سے لے کر ایک حکومتی ادارے تک کی ویب سائیٹ بنانے کے لیے موزوں ہے۔ ڈروپل کی مدد سے بنائی جانے والی ویب سائیٹس میں وائٹ ہاؤس، جیارجیا اسٹیٹ گورنمنٹ اور ٹویوٹا برطانیہ کے علاوہ بہت سے بڑے اداروں اور کمپنیوں کی ویب سائیٹس شامل ہیں۔ ماہر ڈیویلپرز نے ڈروپل کے لیے بہت سے Modules بھی تیار کیے ہیں جو اس کی افادیت میں اضافہ کرتے ہیں، لیکن ڈروپل کے اصل پیکیج میں چند ایسے ماجولز شامل ہیں جو بڑے پیمانے کی ایک ویب سائیٹ بنانے کے لیے کافی ہیں، مثلاً‌ : مکمل تحریر

ہاٹ لنک پروٹیکشن کی مدد سے ہوسٹنگ اکاؤنٹ کی بینڈوتھ بچائیں

ہاٹ لنک پروٹیکشن کی مدد سے ہوسٹنگ اکاؤنٹ کی بینڈ وتھ بچائیں

Hot linking کا مطلب یہ ہے کہ کوئی دوسری ویب سائیٹ آپ کی ویب سائیٹ کی کسی فائل یا تصویر کو بذریعہ لنک اپنے ویب پیجز میں استعمال کرے۔ ہاٹ لنکنگ کا دہرا نقصان ہوتا ہے۔ ایک یہ کہ آپ کی تصویر یا فائل دوسری ویب سائیٹ پر استعمال کی جا رہی ہے، دوسرا یہ کہ اس ویب سائیٹ پر یہ فائل ڈاؤن لوڈ بھی آپ کے ہوسٹنگ سرور سے ہو رہی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کے ہوسٹنگ اکاؤنٹ کی بینڈوتھ کا استعمال زیادہ ہو جاتا ہے۔ مثلاً‌ آپ کے ہوسٹنگ سرور پر موجود یہ فائل اگر کسی نے اپنی ویب سائیٹ کے ایسے ویب پیج میں شامل کی ہے جسے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں وزٹ کیا جا رہا ہے، تو اس سے آپ کے ہوسٹنگ سرور پر اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس کے نتیجے میں آپ کی اپنی ویب سائیٹ کی رفتار بھی سست ہو سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے مختلف ہوسٹنگ کنٹرول پینلز اس سے بچنے کے لیے HotLink Protection کے نام سے ایک فیچر مہیا کرتے ہیں۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ دیگر ویب سائیٹس کو بذریعہ لنک اپنے ہوسٹنگ اکاؤنٹ پر موجود فائلز یا تصاویر کے استعمال سے روک سکتے ہیں۔ مکمل تحریر

اے ڈبلیو سٹیٹس کی مدد سے ویب سائیٹ کی شماریات حاصل کریں

اے ڈبلیو سٹیٹس کی مدد سے ویب سائیٹ کی شماریات حاصل کریں

کسی بھی ویب سائیٹ کی مقبولیت کا پتہ چلانے کے لیے شماریات کے کسی مناسب ٹول کا استعمال ضروری ہے۔ مثلاً‌ یہ معلوم کرنا کہ کسی خاص مہینے میں کتنے صارفین نے ویب سائیٹ وزٹ کی، صارفین کی وزٹس کے نتیجے میں کتنا ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا، کون سے ممالک سے ویب سائیٹ وزٹ کی گئی، صارفین ویب سائیٹ پر کتنی دیر موجود رہے، کونسے آپریٹنگ سسٹمز اور براؤزرز استعمال کرتے ہوئے صارفین نے ویب سائیٹ وزٹ کی، وغیرہ وغیرہ۔ اس مقصد کے لیے شاید سب سے مقبول ٹول گوگل اینالیٹکس ہے۔ لیکن ویب ہوسٹنگ کنٹرول پینلز میں بھی کچھ ایسے ٹولز دستیاب ہوتے ہیں جو مناسب حد تک ایسی شماریات مہیا کرتے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی ویب سائیٹ کی صحت و مقبولیت کا پتہ چلا سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم cPanel میں مہیا کی گئی AWStats ایپلی کیشن کے ذریعے ویب سائیٹ کی شماریات حاصل کرنے کا طریقہ دیکھیں گے۔ مکمل تحریر

ویب سائیٹ کے ایکسس لاگز کیسے پڑھیں؟

ویب سائیٹ کے را ایکسس لاگز کیسے پڑھیں؟

ویب سائیٹ کے Access logs یہ بتاتے ہیں کہ ایک مخصوص عرصے میں اس ویب سائیٹ کی کتنی فائلز حاصل کرنے کے لیے ویب سرور کی طرف درخواستیں بھیجی گئی ہیں۔ مثلاً‌ کسی ویب پیج میں اگر ایک اسٹائل شیٹ فائل، ایک جاوا اسکرپٹ فائل، اور دو تصاویر شامل کی گئی ہیں تو براؤزر کی جانب سے ویب سرور کی طرف کل پانچ درخواستیں بھیجی جائیں گی۔ ایک درخواست ویب پیج کے لیے، اور باقی چار اس کے اندر استعمال کی گئی فائلز کے لیے۔ لاگز کی فائل میں ان تمام درخواستوں کا اندراج الگ الگ سطروں پر موجود ہوتا ہے۔ ہر سطر میں کسی بھی درخواست کے متعلق مکمل معلومات موجود ہوتی ہیں۔ یعنی کس IP ایڈریس سے درخواست بھیجی گئی، درخواست کی تاریخ اور وقت کیا تھا، درخواست کا طریقہ GET تھا یا POST، کس فائل کے لیے درخواست بھیجی گئی، صارف یا سرچ انجن اس فائل تک کیسے پہنچا، نیز کس آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر کو استعمال کرتے ہوئے درخواست بھیجی گئی، وغیرہ۔ مکمل تحریر