Photoshop

فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا بہتر طریقہ

فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا بہتر طریقہ

فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا یہ طریقہ یقیناً‌ آپ کا بہت سا وقت بچائے گا۔ آج کل عام نوعیت کی اسکیننگ کے لیے اسکینر کی بجائے سمارٹ فون زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور اس صورت میں تصویر کے ٹیڑھا رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اسکین کرتے وقت جو صفحات ترچھے رہ جاتے ہیں انہیں سیدھا کرنے کے لیے عموماً‌ Image مینیو کے تحت Rotate Canvas مینیو میں موجود Arbitrary آپشن استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے اکثر صفحہ سیدھا کرنے کی پہلی کوشش کامیاب نہیں ہوتی، بار بار Undo کرنا پڑتا ہے اور ہر دفعہ نئی ویلیو مہیا کرنا پڑتی ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم بھی یہی طریقہ اختیار کریں گے لیکن اس سے پہلے فوٹو شاپ میں موجود Measure Tool استعمال کریں گے۔ مکمل تحریر

فوٹو شاپ میں تصویر کا زاویہ تبدیل کریں

فوٹو شاپ میں تصویر کا زاویہ تبدیل کریں

ویب سائٹس اور رسائل وغیرہ میں وقتاً‌ فوقتاً‌ ایسی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں جن کا زاویہ تبدیل کیا گیا ہوتا ہے، جیسے ہم تصویر کو سامنے سے نہیں بلکہ ایک سائیڈ سے دیکھ رہے ہوں۔ تصویر کو ترچھا کر کے ایک خاص زاویے سے دیکھانے کا یہ ایفیکٹ عام طور پر کمپیوٹر اسکرین کے عکس (Screenshots) میں دیکھا گیا ہے۔ تصویر کو کسی خاص زاویے میں ڈھالنے کا یہ عمل فوٹوشاپ میں بہت آسان ہے۔ مثال کے طور پر درج ذیل تصویر دیکھیں: مکمل تحریر

فوٹو شاپ میں تصویروں کی مدد سے باکس بنائیں

فوٹو شاپ میں تصویروں کی مدد سے سہ جہتی ڈبہ بنائیں

فوٹو شاپ میں Distort آپشن کی مدد سے تصویروں کی ہیئت (Shape) اس طریقے سے بدلی جا سکتی ہے کہ وہ مل کر ایک سہ جہتی (3D) ڈبے کی شکل اختیار کر لیں۔ مختلف سائزوں کی تصاویر استعمال کر کے مختلف مصنوعات کے ڈبے تیار کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً‌ سافٹ ویئر کا ڈبہ، پرنٹر کا ڈبہ اور برتنوں کے ڈبے وغیرہ۔ آئیں فوٹو شاپ میں ایک سہ جہتی ڈبہ بنانے کا عمل دیکھتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے پہلے فوٹو شاپ میں تین تصاویر یکساں سائز میں تبدیل کی جائیں گی۔ پھر دو تصویریں ڈبے کی سائیڈوں، جبکہ تیسری تصویر چھت کے لیے استعمال کی جائے گی۔ مکمل تحریر

ویب سائیٹ کے لیے منفرد گرافکس تیار کریں

ویب سائیٹ کے لیے منفرد گرافکس تیار کریں

ایک سروے کے مطابق اس وقت انٹرنیٹ پر تقریباً‌ 644 ملین، یعنی تقریباً‌ پینسٹھ کروڑ ویب سائیٹس موجود ہیں۔ اس صورت حال میں ایک ویب سائیٹ ڈیزائنر کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی ڈیزائن کردہ ویب سائیٹ کو منفرد کیسے بنائے۔ اس کا ایک حل ویب سائیٹ ڈیزائنرز کے پاس یہ ہے کہ ویب سائیٹ کے لیے ایک نیا سانچہ (Template) استعمال کیا جائے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اگر ڈیزائنر یہ ٹیمپلیٹ کہیں سے حاصل کرے تو عین ممکن ہے کہ یہی ٹیمپلیٹ بہت سے دیگر لوگوں نے بھی اپنی ویب سائیٹس بنانے کے لیے استعمال کی ہو۔ مکمل تحریر

ان پیج میں لکھا گیا مواد امیج فائل میں تبدیل کریں

ان پیج میں لکھا گیا مواد امیج فائل میں تبدیل کریں

بعض دفعہ آپ ان پیج میں کوئی دعوت نامہ یا اشتہار وغیرہ ڈیزائن کرتے ہیں اور پھر چاہتے ہیں کہ اسے بذریعہ انٹرنیٹ دوسروں کے ساتھ شیئر کر دیا جائے۔ مثلاً‌ ای میل کے ذریعے بھیج دیا جائے، کسی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے، یا پھر سوشل میڈیا پر ڈال دیا جائے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان پیج فائل شیئر کرنے کا کچھ خاص فائدہ نہیں ہے اس لیے کہ سب کے پاس ان پیج سافٹ ویئر نہیں ہوتا۔ اس کا ایک حل یہ ہے کہ ان پیج کی عبارت کو یونی کوڈ میں تبدیل کر دیا جائے لیکن ایسا کرنے سے یہ ہوگا کہ ان پیج میں جو آپ نے سیٹنگ اور ڈیزائننگ کی ہے وہ سب غائب ہو جائے گی۔ دوسرا حل یہ ہے کہ ان پیج میں مہیا کیا گیا وہ آپشن استعمال کر لیا جائے جس کی مدد سے ان پیج کے مواد کو ایکسپورٹ کر کے اس کی امیج فائل تیار کی جا سکتی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ امیج فائل کمپیوٹر، ٹیب اور سمارٹ فون سب پر دیکھی جا سکتی ہے۔ مکمل تحریر

فوٹو شاپ میں تصویر کی حالت درست کریں

فوٹو شاپ میں تصویر کی حالت درست کریں

فوٹوشاپ کی مدد سے تصاویر کی حالت درست کرنے کے لیے غالباً‌ Clone Stamp ٹول سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ یہ ٹول استعمال کرتے ہوئے تصویر کا صحیح حصہ حاصل کر کے اس کی مدد سے خراب حصہ ٹھیک کیا جاتا ہے۔ لیکن تصویر اگر بہت بڑی ہو یعنی اس کے خراب حصے کافی زیادہ ہوں تو کلون ٹول کی مدد سے تصویر درست کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ چنانچہ اس کے ساتھ اگر Transform Selection کا آپشن استعمال کر لیا جائے تو بہت مختصر وقت میں تصویر کے خراب حصے درست کیے جا سکتے ہیں۔ ٹرانسفارم سلیکشن کی تکنیک اس طرح سے استعمال کی جاتی ہے کہ تصویر کا صحیح حصہ سلیکٹ کر کے اسے خراب حصے پر پھیلا دیا جاتا ہے۔ آئیں کلون ٹول اور ٹرانسفارم سلیکشن کی مدد سے خراب تصویر کو درست کرنے کا عمل دیکھتے ہیں: مکمل تحریر

فوٹو شاپ میں تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کریں

فوٹو شاپ میں تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کریں

تصویر کو مصوری میں تبدیل کرنے کے لیے فوٹو شاپ میں مختلف فلٹرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایک فلٹر Dry Brush ہے جس کے ڈائیلاگ باکس میں موجود برش سائز، برش ڈیٹیل اور ٹیکسچر آپشنز کے لیے حسب ضرورت ویلیوز مہیا کر کے مطلوبہ ایفیکٹ تیار کیا جا سکتا ہے۔ دوسرا فلٹر Glass ہے جس کے ڈائیلاگ باکس میں موجود ڈسٹورشن، سموتھنیس اور سکیلنگ آپشنز استعمال کرتے ہوئے تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ تیسرا فلٹر Oil Paint کا ہے جو فوٹو شاپ کے لیے تیار کیے گئے پلگ ان Pixel Bender کا حصہ ہے۔ اس ٹٹوریل میں Dry Brush اور Glass فلٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے۔ مکمل تحریر