Database

پی ایچ پی مائی ایڈمن کی مدد سے ڈیٹابیس ریکارڈز ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل میں حاصل کریں

پی ایچ پی مائی ایڈمن کی مدد سے ڈیٹابیس ریکارڈز ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل میں حاصل کریں

کبھی آپ یہ چاہتے ہیں کہ MySQL ڈیٹابیس کے ریکارڈز HTML ٹیبل میں حاصل کیے جائیں۔ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ایک php اسکرپٹ لکھا جائے جس میں ڈیٹابیس سے ملنے والی ویلیوز کو HTML ٹیگز کے ساتھ ملا کر ایک ٹیبل تیار کر لیا جائے۔ لیکن اس مقصد کے لیے phpMyAdmin میں بھی ایک آپشن موجود ہے جس کے ذریعے کسی بھی SQL کیوئری کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ریکارڈز کو فورً‌ا ٹیبل کی شکل دی جا سکتی ہے۔ آئیں یہ عمل مرحلہ وار دیکھتے ہیں: مکمل تحریر

ویب ڈیویلپمنٹ کے لیے ویمپ سرور انسٹال کریں

ویب ڈیویلپمنٹ کے لیے ویمپ سرور انسٹال کریں

ڈیویلپرز اپنے ذاتی کمپیوٹر پر وہ تمام ٹولز اور سافٹ ویئرز انسٹال کر لیتے ہیں جن کی مدد سے ہوسٹنگ اکاؤنٹ اور انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر ویب ڈیویلپمنٹ کی جا سکے۔ ویب ایپلی کیشن ڈیویلپمنٹ کے لیے درج ذیل سافٹ ویئر پیکیجز کمپیوٹر پر انسٹال کرنا ضروری ہیں:

  1. خود کار طریقے سے ویب پیجز بنانے کے لیے PHP پروگرامنگ لینگویج
  2. ویب ایپلی کیشنز کا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے MySQL ڈیٹابیس سسٹم
  3. براؤزر میں ویب ایپلی کیشن چلانے کے لیے Apache ویب سرور
  4. کم سے کم SQL کوڈ لکھتے ہوئے ڈیٹابیسز پر کام کرنے کے لیے phpMyAdmin ویب ایپلی کیشن
  5. ایپلی کیشن کی رفتار ٹیسٹ کرنے کے لیے webGrind یا اس جیسا کوئی دوسرا ٹول
مکمل تحریر

مریضوں کی ڈیٹابیس بنائیں

مریضوں کی ڈیٹابیس بنائیں

گزشتہ دس پندرہ سالوں میں میری والدہ کے متعدد سرجیکل آپریشنز ہوئے ہیں۔ پچھلے سال جب ان کے پتے کا آپریشن ہوا تو گھر کے دیگر افراد کی طرح میں نے بھی اپنی باری کے تحت ہسپتال میں ان کے ساتھ وقت گزارا۔ جس ہسپتال میں وہ زیر علاج تھیں ان کا انتظام مناسب اور قابل قبول تھا لیکن ہسپتال کا نظم کمپیوٹرائزڈ نہیں تھا اور مریضوں کے تمام ریکارڈز روایتی طریقے سے رجسٹروں پر درج کیے جا رہے تھے۔ یہ دیکھ کر میں سوچ رہا تھا کہ اگر مریض کے علاج کی تمام سرگرمیاں کمپیوٹرائزڈ ہو جائیں تو اس کا بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ اگر ڈاکٹر کو مریض کی ہسٹری رپورٹ مل جائے کہ مریض کو اس سے پہلے کونسے طبی مسائل پیش آئے، ان مسائل کی تشخیص کے لیے کونسے چیک اپس اور ٹیسٹس کیے گئے، علاج کے دوران کونسی پیچیدگیاں پیش آئیں، اور بالآخر مریض کا وہ طبی مسئلہ کیسے حل کیا گیا۔ ڈاکٹر کے لیے مریض کی یہ میڈیکل ہسٹری رپورٹ بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ مکمل تحریر

مائی ایس کیو ایل کی معروف ڈیٹا ٹائپس اور ان کا استعمال

ڈیٹابیس ٹیبل ڈیزائن کرتے وقت ایک مشکل مرحلہ یہ ہوتا ہے کہ کونسی فیلڈ کے لیے کونسی ڈیٹا ٹائپ استعمال کی جائے۔ یہ کام بہت سوچ سمجھ کر کرنا ہوتا ہے، اس لیے کہ جب ڈیٹابیس استعمال ہونا شروع ہو جاتی ہے اور اس میں کئی ہزار یا کئی لاکھ ریکارڈز جمع ہو جاتے ہیں تو پھر کسی بھی فیلڈ کی ڈیٹا ٹائپ کو تبدیل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں MySQL کی عام استعمال ہونے والی ڈیٹا ٹائپس کی بنیادی معلومات مہیا کی گئی ہیں تاکہ نئے سیکھنے والوں کے لیے انہیں سمجھنا اور ان کا استعمال کرنا آسان ہو جائے۔ نیز ڈیٹابیس کا ٹیبل بناتے وقت اس کی فیلڈز کیسے ڈیفائن کی جاتی ہیں، یہ دکھانے کے لیے phpMyAdmin ایپلی کیشن کے مختصر اسکرین شاٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی مائی ایڈمن کی مدد سے ایک بنیادی ڈیٹابیس بنائیں

پی ایچ پی مائی ایڈمن کی مدد سے ایک بنیادی مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس بنائیں

دنیا میں کم ایسے سافٹ ویئرز ہوں گے جو کسی نہ کسی نوعیت کی ڈیٹابیس نہ استعمال کرتے ہوں۔ بیشتر سافٹ ویئرز کے پراجیکٹس میں پروگرامنگ لینگویج اور ڈیٹابیس ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کوئی بھی ڈیٹابیس اس لیے استعمال کی جاتی ہے تاکہ اس میں مختلف قسموں کا ڈیٹا محفوظ کیا جا سکے، اور پھر ضرورت پڑنے پر یہ ڈیٹا مختلف شکلوں میں حاصل کیا جا سکے۔ MySQL شاید دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ڈیٹابیس ہے، اور غالباً‌ اس کا سب سے زیادہ استعمال ویب ایپلی کیشنز کے لیے ہوتا ہے۔ MySQL ڈیٹابیس ایسی ایپلی کیشن کے لیے بھی موزوں ہے جسے کسی کمپنی کے صرف دس پندرہ ملازمین استعمال کرتے ہوں، اور ایسی ایپلی کیشن کے لیے بھی جس کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین ہوں۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی کی مدد سے مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے بنیادی امور سر انجام دیں

پی ایچ پی کی مدد سے مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے بنیادی امور سر انجام دیں

ویب ایپلی کیشنز کی تیاری کے لیے غالباً‌ PHP سب سے مقبول پروگرامنگ لینگوئج ہے، اور اس کے ساتھ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ڈیٹابیس MySQL ہے۔ ان دونوں کا استعمال آپ کو چھوٹے سائز کی کاروباری ایپلی کیشنز سے لے کر بڑے سائز کی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں نظر آئے گا۔ اس ٹٹوریل میں PHP کی مدد سے MySQL ڈیٹابیس کے بنیادی کام سر انجام دینے کا طریقہ دکھایا گیا ہے۔ مثلاً‌ ڈیٹابیس ٹیبل میں ریکارڈ داخل کرنا، ڈیٹابیس ٹیبل سے ریکارڈز حاصل کرنا، ریکارڈ میں تبدیلی کرنا، ریکارڈ ختم کرنا، اور ڈیٹابیس ٹیبل سے ریکارڈز تلاش کرنا وغیرہ۔ اس مقصد کے لیے ایک نمونے کی MySQL ڈیٹابیس بنائی گئی ہے، اور اس ڈیٹابیس پر کام کرنے کے لیے مختصر لیکن عملی نوعیت کی PHP ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔ مکمل تحریر

مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے ریکارڈز اسپریڈ شیٹ فائل میں کھولیں

مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے ریکارڈز اسپریڈ شیٹ فائل میں کھولیں

اسپریڈ شیٹ سافٹ ویئر میں ڈیٹابیس کے ریکارڈز کھولنا مختلف حوالوں سے فائدہ مند ہو سکتا ہے، مثلاً‌: (1) جب ڈیٹابیس ٹیبل کے تمام ریکارڈز کی بجائے SQL کیوئری کی بنیاد پر مخصوص ریکارڈز کی ضرورت ہو۔ (2) حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے اسپریڈ شیٹ سافٹ ویئر میں کوئی خاص کام سر انجام دیا جانا ہو: مثلاً‌ چارٹ بنانا، میل مرج کی مدد سے بہت سے خطوط ایک ہی بار تیار کرنا، یا پھر کوئی مخصوص کیلکولیشن کرنا وغیرہ۔ (3) یا ایک ڈیٹابیس کے ریکارڈز کسی دوسری ڈیٹابیس میں منتقل کیے جانے کی ضرورت ہو، ایسی صورت میں حاصل کردہ ڈیٹا کے کالمز کو از سر نو ترتیب دے کر نئی ڈیٹابیس کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر