Linux

لینکس اوبنٹو آپریٹنگ سسٹم انسٹال کریں

ایک سال قبل جب میں نے لینکس آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیا تو میرے ذہن میں بھی وہی خدشات تھے جو عام طور پر لوگوں کے ذہنوں میں ہوتے ہیں کہ (۱) کیا لینکس میرے لیپ ٹاپ کے ہارڈ ویئر مثلاً وائی فائی، ساؤنڈ، ڈسپلے وغیرہ کے ڈرائیورز مہیا کر سکے گا؟ (۲) کیا لینکس کے لیے روزمرہ استعمال کے ضروری سافٹ ویئرز دستیاب ہوں گے؟ مثلاً ویب براؤزر، آفس پروگرامز، گرافک ایڈیٹر، پی ڈی ایف یوٹیلیٹی، آڈیو ایڈیٹر، ویڈیو ایڈیٹر وغیرہ۔ لیکن اسے میری خوش قسمتی کہہ لیں یا لینکس کی اچھائی کہ مجھے نہ صرف اپنی مرضی کا ہر سافٹ ویئر اس پر مل گیا بلکہ میں نے جس کمپیوٹر پر بھی اسے انسٹال کیا ڈرائیورز کا مسئلہ نہیں بنا۔ مکمل تحریر

لینکس اوبنٹو کا ڈسپلے سائز اپنی سہولت کے مطابق سیٹ کریں

مشاہدہ میں آیا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم کے عام صارفین بڑا اور نمایاں انٹرفیس پسند کرتے ہیں تاکہ انہیں اپنے مطلب کے کنٹرولز واضح نظر آئیں، جبکہ ماہرین باریک اور مختصر انٹرفیس کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ انہیں کام کے لیے زیادہ سے زیادہ اسکرین کا حصہ میسر آسکے۔ چنانچہ آپریٹنگ سسٹمز کی طرف سے یہ سہولت دی جاتی ہے کہ یوزر اپنی مرضی کے مطابق آپریٹنگ سسٹم کے انٹرفیس کا سائز تبدیل کر سکے۔ اس ٹٹوریل میں ہم لینکس اوبنٹو کے تین طرح کے آپشنز دیکھیں گے جن کی مدد سے یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر

لینکس اوبنٹو کا لانچر اسکرین کے نیچے والے حصے پر لائیں

چونکہ لینکس آپریٹنگ سسٹم کا ڈیسک ٹاپ چند حوالوں سے مائیکروسافٹ ونڈوز کے ڈیسک ٹاپ سے مختلف ہے، اس لیے ونڈوز کے صارفین کو لینکس پر کام کرتے ہوئے کچھ الجھنیں پیش آتی ہیں۔ مثلاً ان میں سے ایک یہ ہے کہ ونڈوز کی ٹاسک بار کے برعکس لینکس کا لانچر اسکرین کے بائیں طرف ہوتا ہے۔ لینکس ڈیسک ٹاپ استعمال کرتے ہوئے بے خیالی میں ماؤس کا کرسر جب اسکرین کے نیچے والے حصے میں لایا جاتا ہے تو وہاں آئیکانز موجود نہ ہونے کی وجہ سے الجھن ہوتی ہے۔ چنانچہ اس کا حل لینکس اوبنٹو کے نئے ورژن میں دیا گیا ہے کہ اگر آپ لانچر نیچے منتقل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ مکمل تحریر

لینکس اوبنٹو کے بنیادی کی بورڈ شارٹ کٹس

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر آزادانہ طریقے سے ماؤس کا تیر گھمانے کا اپنا ہی مزا ہے بلکہ بعض لوگ تو لیپ ٹاپ کے ساتھ الگ ماؤس لگا کر یہ مزا اٹھاتے دیکھے گئے ہیں۔ لیکن جب مقصد کوئی کام سرانجام دینا ہو تو پھر ایسی آزادی محدود کر کے کچھ کی بورڈ شارٹ کٹس کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے ورنہ چند گھنٹوں کا کام کئی گھنٹوں تک جا سکتا ہے۔ چنانچہ مائیکرو سافٹ ونڈوز کی طرح لینکس نے بھی اپنے ڈیسک ٹاپ سسٹم کے لیے بہت سے مفید شارٹ کٹس مہیا کیے ہیں جو اگر باقاعدگی سے استعمال کیے جائیں کافی وقت بچایا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر

لینکس اوبنٹو پر اردو زبان فعال کریں

لینکس بھی دیگر آپریٹنگ سسٹمز کی طرح یونیکوڈ اسٹینڈرڈ کے تحت دنیا بھر کی زبانوں کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ جبکہ اردو زبان کے لیے لینکس اوبنٹو نے ایک سے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹس مہیا کیے ہیں جن میں سے آپ اپنی سہولت کے مطابق کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اردو زبان فعال کرنے کے بعد لینکس پر انسٹال شدہ کسی بھی پروگرام میں اردو زبان استعمال کی جا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر میں نے لینکس اوبنٹو کی انسٹالیشن میں شامل لیبرے آفس رائٹر میں تقریباً آٹھ سو صفحات کی ایک اردو کتاب ٹائپ کی ہے اور یہ تجربہ بہت کامیاب رہا ہے۔ مکمل تحریر