Adobe Reader

پی ڈی ایف فائل کو سلائیڈ شو کے طور پر استعمال کریں

پی ڈی ایف فائل کو پریزینٹیشن سلائیڈ شو کے طور پر استعمال کریں

تعلیمی، کاروباری اور حکومتی اداروں میں سلائیڈ شوز کو معلومات کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عموماً‌ میٹنگز یا کلاس وغیرہ میں کمپیوٹر پر موجود پریزینٹیشن فائل کو ایک پراجیکٹر کی مدد سے بڑی اسکرین پر دکھایا جاتا ہے، تاکہ کمرے میں موجود تمام افراد مہیا کی گئی معلومات کو با آسانی دیکھ سکیں۔ یہ پریزینٹیشن سلائیڈ شوز تیار کرنے اور انہیں دکھانے کے لیے عام طور پر مائیکروسافٹ کا PowerPoint سافٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے جو خاص طور پر اسی مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لیکن اس کام کے لیے PDF فائل بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس صورت میں آپ اپنی مرضی کے سافٹ وئیر میں یہ پریزینٹیشن تیار کر کے اسے PDF فائل میں تبدیل کر سکتے ہیں، اور پھر اسے سلائیڈ شو کے طور پر دکھا سکتے ہیں۔ مکمل تحریر