ان پیج میں نظم تیار کریں

نظم عام طور پر درج ذیل طریقوں پر لکھی جاتی ہے :

  1. ہر مصرعہ الگ سطر پر لکھا جاتا ہے اور مکمل نظم صفحہ کے درمیان میں لکھی جاتی ہے۔
  2. ہر مصرعہ الگ سطر پر لکھا جاتا ہے لیکن کچھ اشعار یا مصرعے صفحہ کی دائیں جانب اور کچھ بائیں جانب لکھے جاتے ہیں، مثلاً‌ طاق (Odd) اشعار صفحہ کی دائیں جانب جبکہ جفت (Even) اشعار صفحہ کی بائیں جانب لکھے جاتے ہیں۔
  3. ہر مصرعہ الگ سطر پر لکھا جاتا ہے لیکن پہلا مصرعہ صفحہ کی دائیں طرف جبکہ دوسرا مصرعہ صفحہ کی بائیں طرف لکھا جاتا ہے۔ ایک نظم میں نے ایسی بھی دیکھی ہے جس کے تین مصرعے دائیں جانب جبکہ چوتھا مصرعہ بائیں جانب لکھا گیا تھا۔
  4. شعر کے دونوں مصرعے آمنے سامنے لا کر ایک سطر میں ایک ہی شعر لکھا جاتا ہے، جبکہ کچھ اشعار کے بعد یا آخری شعر دو سطروں پر صفحہ کے بالکل درمیان میں لکھا جاتا ہے۔

آئیں ان پیج میں ان طریقوں کے مطابق نظم لکھتے ہیں۔


پہلا طریقہ

پہلے مکمل نظم ان پیج میں لکھ لیں۔

ان پیج میں مکمل نظم لکھیں


مکمل نظم سلیکٹ کریں اور

  1. نظم کے مصرعوں کو دونوں طرف سے برابر کرنے کے لیے اوپر ٹول بار پر Justify بٹن پر کلک کریں۔
  2. نظم کے دائیں اور بائیں فاصلہ مقرر کرنے کے لیے درج ذیل تصویر کے مطابق ٹول بار پر موجود بٹن پر کلک کریں۔

نظم سلیکٹ کر کے الائنمنٹ اور مارجن مقرر کریں


صفحہ پر نظم کے دائیں اور بائیں طرف حسب ضرورت فاصلہ مقرر کریں۔

صفحہ پر نظم کے دائیں اور بائیں طرف فاصلہ مقرر کریں


دوسرا طریقہ

پہلے شعر کے لیے صفحہ پر دائیں طرف کم اور بائیں طرف زیادہ فاصلہ مقرر کریں۔

پہلے شعر کے لیے صفحہ پر دائیں طرف کم اور بائیں طرف زیادہ فاصلہ مقرر کریں


دوسرے شعر کے لیے صفحہ پر دائیں طرف زیادہ اور بائیں طرف کم فاصلہ مقرر کریں۔ اسی طرح ہر شعر سلیکٹ کر کے اس کے دونوں اطراف فاصلہ مقرر کریں۔

دوسرے شعر کے لیے صفحہ پر دائیں طرف زیادہ اور بائیں طرف کم فاصلہ مقرر کریں


تیسرا طریقہ

تیسرا طریقہ بھی درج بالا طریقہ کی طرح ہے، البتہ اس میں آپ مکمل شعر کی بجائے ہر مصرعہ کے دائیں اور بائیں فاصلہ مقرر کریں گے۔ یعنی ہر شعر کے پہلے مصرعے کو صفحہ کے دائیں طرف رکھیں گے اور دوسرے مصرعے کو صفحہ کے بائیں طرف۔


چوتھا طریقہ

اشعار کے مصرعے آمنے سامنے لکھنے کے لیے صفحہ پر ٹیبل شامل کریں۔

نظم کے لیے صفحہ پر ٹیبل شامل کریں


نظم کے اشعار کے اعتبار سے سطروں (Rows) کی تعداد مہیا کریں۔ نظم کے اس انداز میں ایک سطر پر ایک شعر آئے گا۔

نظم کے اشعار کے اعتبار سے سطروں کی تعداد مہیا کریں


درج ذیل تصویر کے مطابق ہر شعر کا پہلا مصرعہ دائیں کالم میں اور دوسرا مصرعہ بائیں کالم میں لکھیں، جبکہ نظم کا آخری شعر ایک ہی خانے میں لکھیں۔ پھر ٹیبل کی آخری سطر سلیکٹ کریں اور ماؤس کے دائیں بٹن کی مدد سے آخری سطر پر کلک کریں جس سے ایک مینیو ظاہر ہوگا۔ اس مینیو سے Table Layout آپشن منتخب کریں جس کے نتیجے میں ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔

ٹیبل کے آخری دو خانوں کو ایک خانے میں بدلنے کے لیے مینیو کھولیں


ڈائیلاگ باکس سے Merge Selection آپشن منتخب کریں۔ اس سے ٹیبل کی آخری سطر کے دونوں خانے مل کر ایک خانے میں بدل جائیں گے۔

مرج سیلیکشن کا آپشن منتخب کریں


اشعار دونوں طرف سے برابر کرنے کے لیے پوری نظم سلیکٹ کریں اور اوپر ٹول بار پر موجود Justify بٹن پر کلک کریں۔

پوری نظم سلیکٹ کر کے الائنمنٹ منتخب کریں


نظم کے آمنے سامنے والے مصرعوں کے درمیان فاصلہ مقرر کرنے کے لیے دایاں کالم سلیکٹ کریں۔

بائیں طرف فاصلہ مقرر کرنے کے لیے دایاں کالم سلیکٹ کریں


دائیں کالم کی بائیں جانب حسب ضرورت فاصلہ مقرر کریں۔ اسی طرح بایاں کالم سلیکٹ کر کے اس کی دائیں جانب فاصلہ مقرر کریں۔

دائیں کالم کے بائیں طرف فاصلہ مقرر کریں


آخری شعر سلیکٹ کریں اور اس کے دائیں اور بائیں طرف فاصلہ مقرر کریں۔

آخری شعر کے دائیں اور بائیں فاصلہ مقرر کریں