Infographic

ڈی این ایس سرورز کیا ہوتے ہیں اور کیسے کام کرتے ہیں؟

ڈی این ایس سرورز کیا ہوتے ہیں اور کیسے کام کرتے ہیں؟

جیسے ہر گھر کا ایک ایڈریس ہوتا ہے اسی طرح انٹرنیٹ سے منسلک ہر کمپیوٹر کا ایک IP address ہوتا ہے جس کے بغیر بذریعہ انٹرنیٹ اس کمپیوٹر تک نہیں پہنچا جا سکتا۔ جب ہم کسی کمپیوٹر (Web server) پر موجود کسی ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی ہمیں ایک آئی پی ایڈریس درکار ہوتا ہے، چاہے یہ ویب سرور اسی شہر میں موجود ہو یا دنیا کے کسی دوسرے کونے میں۔ چونکہ مختلف ویب سائیٹس کے آئی پی ایڈریسز کو یاد رکھنا ہم انسانوں کے لیے قابل عمل نہیں ہے، اس لیے صارفین کی سہولت کی خاطر انٹرنیٹ پر ہر ویب سائیٹ کے آئی پی ایڈریس کو ایک نام دینے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ کسی بھی ویب سائیٹ کے آئی پی ایڈریس کا یہ نام ڈومین (Domain) کہلاتا ہے۔ مکمل تحریر

ویب ایپلی کیشن کیسے کام کرتی ہے؟

ایسا سافٹ ویئر جو ویب براؤزر پر چلتا ہے اسے ویب ایپلی کیشن کہتے ہیں۔ چونکہ براؤزر تقریباً‌ ہر قسم کے کمپیوٹر (ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، ٹیب اور سمارٹ فون وغیرہ) پر موجود ہوتا ہے، اس لیے ویب ایپلی کیشن ان سب پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح براؤزر ہر پلیٹ فارم (ونڈوز، میک اور لینکس وغیرہ) پر دستیاب ہوتا ہے، اس لیے ویب ایپلی کیشن ان سب آپریٹنگ سسٹمز پر چلائی جا سکتی ہے۔ اگر ویب ایپلی کیشن کو چلانے کیلئے درکار ویب سرور، پروگرامنگ اور ڈیٹابیس کے سافٹ ویئرز مقامی کمپیوٹر پر انسٹال کر لیے جائیں تو ویب ایپلی کیشن کو بطور ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن بھی چلایا جا سکتا ہے، یعنی پھر اسے چلانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس ٹٹوریل میں انفوگرافک کی مدد سے ویب ایپلی کیشن کا ایک عمومی خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد ویب ایپلی کیشن کے کام کا طریقہ کار واضح کرنا ہے۔ مکمل تحریر

مریضوں کی ڈیٹابیس بنائیں

مریضوں کی ڈیٹابیس بنائیں

گزشتہ دس پندرہ سالوں میں میری والدہ کے متعدد سرجیکل آپریشنز ہوئے ہیں۔ پچھلے سال جب ان کے پتے کا آپریشن ہوا تو گھر کے دیگر افراد کی طرح میں نے بھی اپنی باری کے تحت ہسپتال میں ان کے ساتھ وقت گزارا۔ جس ہسپتال میں وہ زیر علاج تھیں ان کا انتظام مناسب اور قابل قبول تھا لیکن ہسپتال کا نظم کمپیوٹرائزڈ نہیں تھا اور مریضوں کے تمام ریکارڈز روایتی طریقے سے رجسٹروں پر درج کیے جا رہے تھے۔ یہ دیکھ کر میں سوچ رہا تھا کہ اگر مریض کے علاج کی تمام سرگرمیاں کمپیوٹرائزڈ ہو جائیں تو اس کا بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ اگر ڈاکٹر کو مریض کی ہسٹری رپورٹ مل جائے کہ مریض کو اس سے پہلے کونسے طبی مسائل پیش آئے، ان مسائل کی تشخیص کے لیے کونسے چیک اپس اور ٹیسٹس کیے گئے، علاج کے دوران کونسی پیچیدگیاں پیش آئیں، اور بالآخر مریض کا وہ طبی مسئلہ کیسے حل کیا گیا۔ ڈاکٹر کے لیے مریض کی یہ میڈیکل ہسٹری رپورٹ بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ مکمل تحریر

ویب پیج کا ڈھانچہ تیار کرنے والے ایچ ٹی ایم ایل فائیو کے ایلی منٹس

انٹرنیٹ پر جب Web کا آغاز ہوا تو ابتداء میں ویب پیج کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے HTML کے table ایلی منٹ کا عام استعمال کیا جاتا تھا۔ یعنی اگر ویب پیج میں تین کالم درکار ہوتے تو اس مقصد کے لیے تین کالموں پر مشتمل ٹیبل بنایا جاتا۔ لیکن ٹیبل ایلی منٹ کی مدد سے بنائے گئے ڈیزائن کا نقصان یہ تھا کہ اسے آزادانہ طریقے سے CSS کی مدد سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا تھا، اور ایسا ڈیزائن تبدیل کرنے کے لیے ویب پیج کا کوڈ تبدیل کرنا ضروری ہو جاتا تھا۔ چنانچہ اس مسئلے کے حل کے لیے Table-less ڈیزائن کا تصور متعارف کرایا گیا جس کے تحت ویب پیج کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے div ایلی منٹ کا بکثرت استعمال کیا جانے لگا۔ div ایلی منٹس کو CSS کی مدد سے ویب پیج کے مختلف کالمز اور سیکشنز کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ مکمل تحریر